پبی (نما ئندہ مانند) نوشہرہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں -گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 منشیات فروش گرفتار۔04 کلوگرام چرس اور04 کلوگرام آئس برآمد۔نوجوان نسل کے مستقبل کیساتھ کھیلنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جا رہاہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان کے خصوصی احکامات پر ریجنل پولیس مردان محمد سلیمان کے ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ناصر محمود نے عملی اقدامات کرتے ہوئے SDPOs اور SHOs کو منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائی کے احکامات جاری کییتھیمستقبل کے معماروں کے رگوں میں منشیات کا زہراتار کر کھوکھلا کرنے والوں موت کے سوداگروں سے سختی سے نمٹنے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تھیں۔ پہلے مرحلے میں منشیات فروشوں کی لسٹیں مرتب کی گئی۔چھان بین کے بعد متعلقہ تھانہ جات کے افسران کو معاشرے کے ان ناسوروں کیخلاف کامیاب کاروائی کے احکامات دئیے گئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے 04 کلوگرام چرس اور 04 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دئیے گئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے کہا کہ منشیات ایک زہر ہے۔جو ہمارے معاشرے کو رفتہ رفتہ کھوکھلا کرتا جا رہا ہے۔آج کے دور میں ہمارے معاشرے کو بہت سے مسائل نے گھیر رکھا ہے۔جس میں سے ایک منشیات کی شکل میں ہمارے معاشرے میں سرائیت کرتی جا رہی ہے۔ انشاء اللہ نوشہرہ سے اس ناسور کا خاتمہ نوشہرہ پولیس کے اولین اہداف میں شامل ہے۔نوشہرہ پولیس کا موت کے سوداگروں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔نوشہرہ میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھی کاروائیاں جاری رہے گی۔