لوئر دیر(مانند نیوز)ریسکیو1122دیر لوئر کے ترجمان عبدالرحمن کیمطابق ریسکیو 1122 نے گزشتہ ماہ کے دوران 724 سے زائد ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی، ریسکیو 1122 دیر لوئر نے ماہ اگست کے دوران 36 ٹریفک حادثات میں زخمیوں کوسہولیات فراہم کیں، گزشتہ ماہ میں 402 میڈیکل ، 14 آ تشز دگیاں اور 04 جرائم کے واقعات رونما ہوئے،03 ڈوبنے،01 عمارت گرنے اور 28 دیگر واقعات کے دوران سہولیات فراہم کی گئیں، ایمبولینس ریفرل سروس کے تحت ڈاکٹرز کے طرف سے ریفر کردہ 236 مریضوں کو جس میں 136 ضلع کے اندر اور 100 سے زائد ضلع کے باہر ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ سٹاف کے زیر نگرانی میں مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا۔