کوہاٹ (مانند نیوز)ریجنل سپورٹس آفس کوہاٹ اور ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے مشترکہ تعاون سے پہلا ڈیپارٹمنٹل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کوہاٹ کا باقاعدہ آغاز یکم اکتوبر 2023 کو کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں ہو گاجس میں پاک آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان ائیر فورس،پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی،پاکستان ایس اے گارڈن،پاکستان ڈی جی سپورٹس“خیبر پختونخوا کوہاٹ ریجن دوستانُ کلب آتش،کوہاٹ سیمنٹ فیکٹری،فاٹا ڈائریکٹوریٹ مرج ایریا،پاکستان ایشیا گھی،پاکستان کے آر ایل،پاکستان پوپو اکیڈمی اسلام آباد،بلوچستان،سندھ،پنجاب، گلگت بلتستان،اسلام آباد اور ملک کے دیگر نامور فٹ بال ٹیمیں شرکت کریں گے۔ ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ ساجد آفریدی نے مذکورہ ٹورنامنٹ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ آ رگنائزیشن کی جانب سے فٹ بال ٹیموں کورہائش دی جاے گی جبکہ ٹورنامنٹ کے اختتام پرونر ٹیم کوونرٹرافی سمیت 1 لاکھ روپے نقد اوررنراپ ٹیم کو رنر اپ ٹرافی سمیت50 ہزارروپے نقد دیئے جائیں گے۔اسی طرح تیسری پوزیشن پرآنے والے ٹیم کو 30 ہزارروپے نقد انعام دیا جائے گا۔انہوں نے مقامی شائقین فٹ بال سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ ٹورنامنٹ میں بڑھ چڑ ھ کرحصہ لے اوراچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے