وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر تحصیل برمل کے علاقہ پتنئی میں کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوگیا، فائنل میچ شعیب کلب کڑیکوٹ اور لنڈئے وڑئے کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میچ لنڈئے وڑئے کرکٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شعیب کرکٹ کلب کو شکست دیکر فائنل اپنے نام کرلیا۔ لنڈئے وڑئے کرکٹ کلب نے ٹرافی اپنے نام کی۔ فائنل میچ کے مہمانان خصوصی وانا کونسلرز اتحاد کے صدر صاحب خان وزیر تھے، مہمان خصوصی صاحب خان وزیر نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صاحب خان وزیر نے اپنے خطاب میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ معاشرے میں موجود ناسور نشہ جیسے لعنت سے بچا جاسکے۔صاحب خان وزیر نے کہا کہ ہم انتہائی خوش ہیں کہ ہمیں کرکٹ لیگ کو دیکھنے ‘کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ کھیل ایک بہترین ورزش ہیکھیل اخلاقیات، نظم و ضبط، ذمہ داری سیکھنے اور باہمی اعتماد کا احساس پیدا کرتے ہیں۔ شخصیت کی تعمیر میں کھیلوں کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ کھیل انسان کو اپنی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کا زیادہ خوبصورتی سے سامنا کرنا سکھاتے ہیں۔ ایک کھلاڑی اپنی زندگی ہمیشہ مثبت خیالات، اخلاقی اقدار اور معاشرے کی تمام برائیوں سے دور رہنے کے ساتھ گزارتا ہے۔ٹورنامنٹ منتظمین کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد علاقے میں امن، بھائی چارے اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا فائنل میچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھے اور میچ سے بھر پور لطف اندوز ہوئے۔آخر میں وانا کونسلرز اتحاد کے صدر صاحب خان وزیر نے ٹورنامنٹ کے کمیٹی کا بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد اور مہمانوازی پر شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے