لوئر چترال (مانندنیوز)ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ محمد علی خان کی لوئر چترال پولیس افسران کے ساتھ تعارفی/کرائم میٹنگ ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں آر۔پی۔او ملاکنڈ محمد علی خان کی زیر صدارت میں پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان ، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے ار۔پی۔او کو لوئر چترال کی تاریخ اور اس کے خدوخال اور چترال کے اندر مختلف پراجیکٹس میں کام کرنے والے غیر ملکی افراد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس کے بعد ار۔پی۔او ملاکنڈ نے کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لے کر جرائم کی شرح، نوعیت، عدم گرفتار ملزمان، منشیات کے خلاف کاروائیوں اور جرائم برخلاف مال و اشخاص کے حوالے سے ایس۔ایچ۔اوز و تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ار۔پی۔او ملاکنڈ نے مستقبل کی پالیسی کے حوالے سے ذیل احکامات جاری کئے۔رپورٹ کنندگان کی رپورٹ پر بلا تاخیر مقدمہ درج رجسٹر کریں اور مقدمہ میں میرٹ پر تفتیش یقینی بنائیں۔منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لا کر ان کے مزید لنکس کا سراغ لگا کر ان پر بھی ہاتھ ڈالیں،جبکہ تفتیشی افسران بھی میرٹ پر تفتیش سے ایسے افراد کو قرار واقعی سزا دلوائیں۔چترال میں سیاحت کے فروغ کے لئے لوئر چترال پولیس کے استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جائے ۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری پر خصوصی توجہ دیں۔دوران ڈیوٹی حفاظتی اقدامات بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بازاروں، پٹرول پمپس،کرایے کے مکان اور ہوٹل وغیرہ کی چیکنگ یقینی بنائیں اور چترال کی مثالی امن کو بر قرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔میٹنگ کے بعد ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے ڈی۔پی۔او آفس بلچ کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے