ملاکنڈ (مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے یارخون ویلی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے دورے کے دوران روڈ سمیت تعلیمی درسگاہوں اور صحت کے مراکز کا جائزہ لیا۔کمشنر نے شوشت میں آغاخان ہیلتھ سنٹر اور آغاخان سکول کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں موجود ہیلتھ سے متعلق سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے آغاخان سکول شوشت کا دورہ کیا اور طالب علموں کے ساتھ interaction کی۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے طالب علموں کو اپنے پڑھائی کی طرف خصوصی توجہ دینے کی کوشش پر زور دیا۔ انہوں نے مستوج بروغل روڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔