پبی (نما ئندہ مانند )پاک دھرتی پر جان نچھاور کرینگے 6 ستمبر 1965 کے تنازعے کے دوران خدمات انجام دینے والوں کے شاندار کارناموں کو کبھی فراموش نہیں کیا سکتا جسکی تاریخ سکول کے تدریسی کتابوں میں موجود ہے ان خیالات کا اظہار ڈ ی ای او نوشہرہ شاہجہان خان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے مناسبت گورنمنٹ ھائی سکول نمبر 1 نوشہرہ میں منعقد تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے تقریب کی نصدارت پرنسپل سیف الرحمن صاحب نے کی تقریب میں سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر پبی حا جی اکرام اللہ تر خیوال ایس ڈی ای او نو شہرہ ایس ڈی ای او جہا نگیرہ اے ڈی ای او نو شہرہ یو سف شاہ اے ایس ڈی ای او حیدر علی اے ایس ڈی ای او سر کل پبی اختر محمد اے ایس ڈی ای او سر کل جلو زئی صا حب کمال اے ایس ڈی ای او سر کل رسا لپور سیف اللہ اے ایس ڈی ای او سر کل خیبر آباد سمیت دیگر افسران پر نسپلز نے شرکت کی تقریب میں، تقریب میں سکول کے طلباء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر یوم دفاع کے متعلق دلکش نعرے درج تھے، تقریب میں سکول کے طلبائنے چھ ستمبر کے حوالے مختلف قسم کے ٹیبلو اور تقاریر بھی پیش کئے ڈی ای او شہا جہان اور دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کے تنازعے کے دوران خدمات انجام دینے والوں کے شاندار کارناموں کو کبھی فراموش نہیں کیا سکتا جسکی تاریخ سکول کے تدریسی کتابوں میں موجود ہے انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے حصول کے لئے ذمہ دار شہری بننے کی کوشش کریں کیونکہ قوم کے مستقبل کی تشکیل میں تعلیم کے اہم کردار ہے مقررین نے دفاع وطن کے شہیدوں کو والہانہ انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور وطن پر قربان ھونے والے عظیم سپوتوں کی قر بانیوں پر روشنی ڈالی پرچم کشائی بھی کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہ جہان خان کی قیادت میں 6 ستمبر یوم دفاع کے والے سے آگا ہی واک بھی کیا اختتام پرملک کی سلامتی اور شہدائے وطن کی لازوال قربانیوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ ھمارے ملک کو تاقیامت دنیا کے نقشے پر نمودار فرمائے