پبی (نما ئندہ مانند)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پبی میں یومِ دفاع کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس میں کالجز کے طلبات اور اساتذہ نے شرکت کی، کالج کے بچیوں کی جانب سے یوم دفاع کی مناسبت سے ٹیبلوز،ڈرامے،تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے گئے کالج کی پرنسپل مس شاہین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 65 کے شہداء نے دشمن کے لاہور پر قبضے اور چائے پینے کے خواب کو چکنا چور کردیا جس پر پوری قوم پاک فوج کی عظمت کو سلام کرتی ہے، شہداء پاکستان نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان کو مضبوط بناتے ہوئے بقائے پاکستان کو یقینی بنایا اور انہیں قربانیوں کی بدولت آج ہم مستحکم اور خودمختار ریاست میں آزاد زندگی گزار رہے ہیں بچیوں نے یوم دفاع کے مناسبت سے چاٹ بنائے تھے ان کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں پروگرام میں دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں بھی پاکستان کے بقا کے لیے اگر جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑھے تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے