باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی نے اپنے دفتر میں باجوڑ ٹرانسپورٹ حضرات کیساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تناظر میں اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کے حوالے سے نظر ثانی میٹنگ کیا۔ اس کے علاوہ خار بازار میں چینی ڈیلرز کے ریٹس اور گوداموں کو زخیراندوزی حوالے سے چیک کئے جبکہ نئے سبزی منڈی میں ایک چینی گودام کو شک کی بنیاد پر تا حکم ثانی سیل کیا اور موقعے پر ہدایات جاری کی کہ اگر کسی بھی چینی ڈیلر کو زخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا، تو قانون کیمطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔منشیات کے نقصانات سے اگاہی کے غرض منڈا میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا،اس سلسلے میں ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئردیر ضیائالدین احمد کے خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی جندول بخت جمال خان کی قیادت میں سرکل جندول میں منشیات کی روک تھام اور عوام میں منشیات کے خلاف شعور پیدا کرنے کیخاطر اگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔اگاہی واک میں تاجروں،طلباء، معززین علاقہ، میڈیا پرسن و پولیس جوانوں نے شرکت کی۔اگاہی واک میں منشیات فروشی اور منشیات استعمال کرنے کے نقصانات کے حوالے سے بینرز اور فلیکس کے ذریعے اگاہی کمپئن چلائی گئی۔علاقہ معززین اور موجود لوگوں نے منشیات کیخلاف اگاہی مہم کے اغاز اور واک منعقد کرنے پر سوات پولیس کی اس اقدام کو نہایت سراہا اور پولیس کو منشیات کے کاروبار میں ملوث لوگوں کیخلاف بر وقت اطلاع دینے کا عہد بھی کیا۔شرکاء واک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسداد منشیات کے سلسلے میں لوئردیر پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گے اور اس زہر سے اپنا معاشرہ کو پاک وصاف رکھے گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے