تیمرگرہ (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کا یوتھ ڈیپارٹمنٹ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن تیمرگرہ کے تعاون سے یوم دفاع کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں یوتھ آفسیر ملک شہزاد طارق اور تحصیل میونسپل آفیسر تیمرگرہ کاشف رشید کے زیر نگرانی تیمرگرہ میں یوم دفاع کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا۔ شرکاء نے شہداء کے درجہ کی بلندی اور مادر وطن کی خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کی اور افواج پاکستان اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔