ایبٹ آباد (مانند نیوز)یوم دفاع و شہداء پاکستان 6ستمبر کے حوالے سے ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام مختلف سکولوں کالجوں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریبات میں قوم کے شہیدوں اور مادروطن کی سلامتی کیلیے جان کی قربانی دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ضلع کے تمام سکولوں میں خصوصی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ سکول کے بچوں، بچیوں نے ملی نغموں، تقاریر، ٹیبلو اور دیگر مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اساتذہ کی جانب سے 6 ستمبر، یوم دفاع و شہداء پاکسان کے عنوان پر طلبہ کو معلومات فراہم کی گئیں اور ملک کی سلامتی کے حوالے سے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء پاکستان 6ستمبر کے حوالے مختلف سکولوں،کالجوں اور دفاتر کے افسران و اہکاروں نے ریلی نکالی ریلی کی قیادت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد علی شیر خان خلیل نے کی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو بازار کا چکر لگایا ریلی کے شر کا ء نے یوم دفاع و شہداء پاکستان6ستمبر کے حوالے سے بینر اور پلے کا ڑد اتھا رکھے تھے