سوات(مانند نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر انجینئیر امیر مقام نے 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر سوات کے شہید محمد صادق کے قبر پر حاضری دی۔اس موقع پر انجینئرامیرمقام نے شہید کے قبر پر چادروں کا پھول چڑھایا اور پاکستان پر جان نچاور کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یوم دفاع کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آئیے عہد کریں کہ ہم اپنے اتحاد کے ذریعے تمام اندرونی اور بیرونی خطرات کو شکست دیں گے جیسا کہ ہم نے 1965 میں کیا تھا۔ پاک فوج دوسرے سیکیورٹی اداروں اور پوری قوم نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج کے افسران اور جوانوں دیگر سیکیورٹی ایجنسز نےملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے گراں قدر قربانیاں دی ہیں۔ 1965 کی جنگ ملکی دفاعی تاریخ کا ایک شاندار باب ہے، پاک فوج نے ہر محاذ پر بہادری کی شاندار مثالیں قائم کیں۔ قوم کو ایک بار پھر قومی اتحاد اور جذبے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج نے 1965 میں مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانیاں دیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے 1998 میں جب ایٹمی تجربات کرنے کا فیصلہ کیا تو ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے غازیوں اور شہداء کو یاد رکھتی ہیں اور ان پر فخر محسوس کرتی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے