سوات (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے سربراہی میں 06 ستمبر یوم دفاع کے پیش نظر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔06 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ پولیس سوات کے جانب سے ضلعی کورٹ گلکدہ سے مکان باغ تک ریلی نکالی گئی ہے۔ جس میں صدر تاجر فیڈریشن، صدر ہوٹل ایسوسی ایشن، میڈیا رپورٹرز، سول سوسائٹی کے افراد اور طلباء نے شرکت کی۔اس موقع پرڈی پی او سوات کا کہنا تھا کہ یوم دفاع 6 ستمبر ہمارے لیے وطن کے دفاع کا قومی دن ہے۔ مادر وطن کے دفاع کے لئے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جو کارنامے انجام دیے ہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ہم آپ کو کبھی فراموش نہیں کرینگے۔ہمیشہ ہمارے دلوں میں شہدائے 6 ستمبر زندہ رہیں گے۔بعد ازاں ڈی سی سوات اور ڈی پی او سوات نے کرنل محمد صادق شہید، ڈی ایس پی جاوید اقبال شہید اور کنسٹیبل فضل حیات شہید کے قبروں پر حاضری دی، پولیس کی چاق و چوبند دستے نے سلامی دی شہداء کے قبروں پر پھولوں کے گلدستے رکھیں اور شہدا ء کی بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے