ایبٹ آباد (مانند نیوز)اس موقع پرڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے یوم دفاع و شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اجتماعی دعا کیاور ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی افسران و سٹاف کے ہمراہ پرچم کشائیکی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی کیپٹن شہید آکاش ربانی کے گھر آمد، شہید کے والد ڈاکٹر آفتاب ربانی سے ملاقات اور شہید کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور کہاشہداء ہمارا فخرہیں۔ایبٹ آباد میں یوم دفاع و شہداء پاکستان 6 ستمبرعقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں تقریب منعقد ہو ئی جس میں پر چم کشائی اور خصوصی دعا کاانعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے پرچم کشائی کی اور وطن کے دفاع، شہیدوں کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعاکی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے انتظامی افسران، علمائے اکرام اور سٹاف سے ملاقات، خصوصی دعا بھی کی اور وطن عزیز کو درپیش چیلیجز اور دفاع وطن کے حوالے سے شہداء کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے دعا کی، شہداء کے اہل خانہ کی حوصلہ افزائی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زرک یار خان، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر طاہر حبیب، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال، کوآرڈینیٹر ہیلتھ ڈاکٹر اشفاق، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122، علمائے اکرام، پریس کلب، سول سوسائٹی اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود رہے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی کیپٹن شہید آکاش ربانی کے گھر آمد، شہید کے والد پروفیسر ڈاکٹر آفتاب ربانی سے ملاقات اور شہید کیایصال ثواب کے لیے دعا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے 6 ستمبر یوم دفاع و شہدا پاکستان کے موقع پر شہید کیپٹن آکاش ربانی کی رہائش گاہ پر انکیوالد پروفیسرڈاکٹر آفتاب ربانی سے فاطحہ خوانی اور شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ثقلین سلیم بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے