پشاور(مانند نیوز) چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیراہتمام سیکاس یونیورسٹی میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ایجوکیشن شازیہ شاہد اور ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے طلباء و طالبات کو آگاہی دی۔ایس پی ایجوکیشن شازیہ شاہد نے کہا کہ شہری ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر لائن ڈسپلن اور دوسری گاڑیوں کا خیال رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے آگاہی انتہائی ضروری ہے‘ دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی و سیکیورٹی کا خاص خیال رکھتے ہوئے صبر و تحمل سے گاڑی چلانی چاہئے‘ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام اور اہلکار پرائمری‘ مڈل اور میٹرک تک سکول کے طلبہ کو باقاعدہ روڈ کراسنگ اور اشاروں سمیت دیگر ٹریفک قوانین بارے آگاہی دیتے ہیں تاکہ وہ بچپن ہی سے ٹریفک قوانین سے آگاہ ہوں۔سیکاس یونیورسٹی کی ڈاکٹر ندرت نے ٹریفک قوانین بارے سیمینار کے انعقاد پر آئی جی خیبر پختونخواہ اختر حیات خان، سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور اور چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ڈی ایل وین کے ذریعے فیکلٹی ممبران اور طلبہ کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی طلبہ کیلئے ایسے سیمیناز کا انعقاد کیا جائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے