پشاور(مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک کے دوروں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک 22 ستمبر سے 29 اکتوبر تک صوبے کے مختلف انتخابی حلقوں کے دورے کریں گے۔ دوروں کے دوران صوبائی جنرل سیکرٹری اے این پی کے انتخابی مہم کے سلسلے میں ورکرز کنونشن اور جلسوں میں شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں صوبائی جنرل سیکرٹری 22 ستمبر کو پی کے 57 مردان جبکہ 27 ستمبر کو پی کے 46 صوابی کا دورہ کریں گے۔ 29 ستمبر 2023ء کو پی کے 82 پشاور، یکم اکتوبر کو پی کے 58 مردان جلسہ میں شرکت کریں گے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری 8 اکتوبر کو پی کے 100 بنوں، 14 اکتوبر کو پی کے 64 مومند، 19 اکتوبر کو پی کے 93 ہنگو کے جلسہ میں شرکت کریں گے۔ اسی طرح 21 اکتوبر کو پی کے 76 پشاور، 22 اکتوبر کو پی کے 71 پشاور جبکہ 29 اکتوبر کو پی کے 88 کوہاٹ کا دورہ کریں گے۔ اے این پی مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی اور صوبائی صدر ایمل ولی خان کے دوروں کا شیڈول پہلے ہی جاری کرچکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے