پشاور(مانند نیوز ڈیسک)چترال پر طالبان حملہ کی تفصیلات سامنے اگئی. صبحسے افواہوںکا سلسلہ جاری تھا کے چترال جروی طور پر کالعدم تحریک طالبان کے قبضہ میںاچکا ہے. تاہم تازہ رپورٹ کے مطابق تفصیلات کچھ یوںہیں. اس وقت بھی سوشل میڈ یا پر کئی افواہیںگرم ہیں.
زرائع کے مطابق صبح 0500 بجے چترال میں یونٹ سی ایس 146 ونگ کے پاک افغان بارڈر میں دو پوسٹوں، اوستئے پوسٹ بمبوریت اور جنجیرت کوہ پوسٹ دروش پر TTP والوں کا حملہ ہوا اور تاحال جاری ہے دونوں طرف سے کراس فائیر جاری ہے، اطلاع کے مطابق اوستئے پوسٹ بمبوریت میں دو جوان شہید اور ایک جوان زخمی ہیں جبکہ جنجیرت کوہ پوسٹ دروش میں دو جوان شہید اور چار جوان زخمی ہوئے ہیں شہید اور زخمیوں کے نام ذیل ہیں۔
(1). لانس نائیک ذوالفقار علی ،6 SOC (شہید)
(2). سپاہی اورنگزیب، 6 SOC (شہید)
(3). شیر حیات ،6 SOC (زخمی)
جنجیرت کوہ پوسٹ
(1). لانس نائیک شیر نواز ،146 ونگ (شہید)
(2). لانس نائیک شاکیر اللہ،146 ونگ (شہید)
(3). صوبیدار فیض اللہ،146 ونگ (زخمی)
(4). سپاہی سردار ،146 ونگ ( زخمی)
(5). سپاہی شاھد اللہ،146 ونگ (زخمی)
(6). سپاہی معراج الدین،146 ونگ (زخمی)
نوٹ : دو زخمیوں کو لانس نائیک معراج الدین اور سپاہی شیر حیات کو سکاؤٹس ہسپتال لائی گئی اور سپاہی شیر حیات کو بذریعہ ہیلی کاپٹر چترال سے پشاور سی ایم ایچ ریفر کر دیا گیا ہے ۔