بٹ خیلہ (مانند نیوز )ٹی ایم اے بٹ خیلہ کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پرہڑتال کردی سٹاف نے دفاتر بند کرکے سینٹری ورکرزکے ہمراہ احتجاج کیا اور تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا اگر15ستمبر تک تنخواہ و پنشن کی ادائیگی کامستقل بندوبست نہ کیاگیا تو تمام میونسپل سروسز واٹر سپلائی صفائی سٹریٹ لائٹس بند کرکے دفاتر کو تالے لگا دیں گے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بٹ خیلہ کے ملازمین ایک دفعہ پھر تنخواہ سے محروم ہو گئے ہیں ادارے کی کمزو مالی حالت آمدن نہ ہونے اور حکومتی گرانٹ کے خاتمے کے بعداپنے سو سے زیادہ سٹاف کو تنخواہیں دینے کے قابل نہیں رہا تنخواہ کی بندش اور سخت مہنگائی کی وجہ سے متاثرہ خاندان فاقوں پر مجبور ہیں جبکہ دوسری جانب انھیں ادھار پر سودا سلف نہیں مل رہااحتجاج کے موقع پر متحدہ ایمپلائز یونین ٹی ایم اے بٹ خیلہ کے صدرانور خان جنرل سیکر ٹری محمد غفار علی رحمن احسان ودودمصطفی نور اور با چہ ذادہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹی ایم اے کی تنخواہ پنشن اور یو ٹیلیٹی بلزملاکر ماہانہ اخراجات ایک کروڑ روپے ہیں جبکہ آمدن بمشکل بیس لاکھ روپے بنتی ہے ٹی ایم اے کا اپنی محدود آمدن اور گرانٹ پرچلنا ناممکن ہو گیاہے اسلئے اس سنگین مسئلے کے مستقل حل کیلئے ضروری ہے کہ صوبائی حکومت براہ راست تنخواہ و پنشن کی ادائیگی کی ذمہ داری قبول کر ے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے