پشاور(مانند نیوز) زرعی یونیورسٹی پشاور کے فیکلٹی اور دوسرے شعبوں کے سینئر افسران کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر نواب علی منعقد ہوا جسمیں کثیر تعداد میں پینشنرز ممبران نے شرکت کی اجلاس میں وائس چانسلر سے مطالبہ کیا گیا کہ پینشز کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے جائیں۔فنڈز کی کمی کا مسلہ متعلقہ اداروں اور ذمہ دار افسران سے اولین ترجیح کے طور پر ان کے نوٹس میں لائیں اور مسائل کو فوری حل کریں اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نواب علی، جی ایس حاجی صلاح الدین،ڈاکٹر پروفیسر میر حاتم اور پروفیسر ڈاکٹر ریاض خٹک نے کہا کہ وی سی کیساتھ ملاقات کی کوشش کی لیکن بتایا جاتا ہے کہ وہ مصروف ہے،پینشنرز کو ان گنت مسائل کا سامنا ہے جو بڑھتے ہی جا رہے ہیں جبکہ بعض مرحوم پینشنر ز کے خاندان کو بھی شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے جنکی داد رسی یونیورسٹی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے جلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پنشنرز نے اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ یونیورسٹی کی خدمت میں گزارا ہے۔ انکی اس خدمت کو تسلیم کیا جائے اور انکے تمام حقوق یونیورسٹی کے حاضرملازمین کی طرح ادا کئے جائیں۔ انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ وائس نے اہم پوزیشن پر پچاس ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پینشنرز کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا،وی سی چاہتے تو 10 فیصد بقایاجات کی ادائیگی ہر ماہ اسانی سے کرسکتے تھے۔ انہوں نے وائس چانسلر سے گزارش کی ہمارے مسائل سنجیدگی کیساتھ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ہم سے ہر وقت رابطہ کر سکتے ہیں کیونکہ ہم ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔اجلاس میں ممبران کے مالیاتی مسائل کے حل اور وائس چانسلر اور دیگر ارباب اختیار سے رابطہ کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا