پشاور(مانند نیوز) خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلیٹیشن کے زیراہتمام پی ایچ ڈی فزیکل تھراپی کمپری ہینسیو امتحان کا انعقاد کیا گیا۔واضح رہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلیٹیشن ملک کا پہلا پبلک سیکٹر انسٹی ٹیوٹ ہے جو فزیکل تھراپی میں پی ایچ ڈی کرارہا ہے۔یہ امتحان جس میں آٹھ پی ایچ ڈی سکالرز شریک ہوئے کی نگرانی پروفیسر ڈاکٹرحیدر دارین ڈین الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ایم یو، پروفیسر محمد کاشف رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور اور ڈاکٹر دلدار محمد ایسوسی ایٹ پروفیسرکے ایم یوآئی این ایس نے کی جب کہ اس موقع پر ڈاکٹر عاتک عرش بھی بطور ممتحن موجود تھے۔ امتحان دینے والے پی ایچ ڈی اسکالرز پہلے ہی اپنے دوابتدائی سمسٹرز کوالیفائی کر چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے