پشاور(مانند نیوز) وومن یونیورسٹی صوابی کے شعبہ آرٹس اینڈ ڈیزائن کی طالبات نے پاکستانی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو پیش کرنے والی دو روزہ نمائش کا اہتمام کیا جس میں پختون ثقافت کے حجرے، چترال کی کیلاش ثقافت، شادی کے ملبوسات اور نئے ملبوسات شامل تھے۔ تقریب میں وقاراحمد (رجسٹرار)، ڈاکٹر ثانیہ (ڈائریکٹر اکیڈمکس)، مس گلناز (ایچ او ڈی آرٹس اینڈ ڈیزائن)، ڈائریکٹر ORIC، اور QEC، اوم کلثوم، وسیم خٹک (ایڈیشنل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز) سمیت اہم شخصیات موٹروے پولیس کے پی آر او ضیاء محمد نے بھی تقریب میں آرٹس اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبران اور طالبات کے ساتھ شرکت کی۔ وقاراحمد نے یونیورسٹی کے طالبات کے شاندار کام اور محنت کو سراہتے ہوئے انہیں مارکیٹ میں مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا خیال تھا کہ یہ ہونہار طالبات مستقبل میں فیشن اور ٹیکسٹائل مارکیٹ میں نمایاں اثر ڈالیں گے۔