پشاور(مانند نیوز) نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعات، سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا بریسٹر فروز جمال شاہ کاکا خیل کی زیرِ صدارت گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی واصف سعید نے نگران صوبائی وزیر برسٹر فیروز جمال شاہ کو گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی اور اتھارٹی کے مختلف سیکشنز کے بارے میں اگاہ کیا۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر برسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہا کہ محکمہ سیاحت سیاحوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے عوام الناس کو مختلف مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ شمالی علاقہ جات کی سہولیات سے سیاح لطف اندوز ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس پر عمل کیا جائے اور کلین اینڈ گرین خیبرپختونخوا کے لیے مناسب صفائی مہم کو ترجیح بنایا جائے۔ اقربا پروری اور سفارش کلچر کا خاتمہ کیا جائے گا اور صرف میرٹ پر کام ہوگا۔ نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ نتھیا گلی میں پارکنگ کا مسئلہ مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ حل کیا جائے۔ نتھیا گلی میں چلڈرن پارک بھی بنایا جائے گا جس سے سیاحت کو مزید فروخت ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، ہمارے سیاح ہمارے مہمان ہیں۔