جمرود(نمائندہ مانند )اینٹی نارکوٹکس فورس خیبر پختونخوا میں تعینات کرنل احسان ہمارے ساتھ ذاتیات کررہے ہیں،اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہمارے مخالفین کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف منشیات کے جھوٹے کیسز بناکر ہمیں بے جا تنگ کیا جارہا ہے جو کہ اے این ایف کے لئے باعث بدنامی بن رہے ہیں۔محمد نواز آفریدی ضلع خیبرتحصیل جمرود کے رہائشی محمد نواز آفریدی اور واحد آفریدی نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ انٹی نارکوٹکس فورس کے آفیسر کرنل احسان ہمیں بے جا تنگ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پاک آرمی جیسا قابل فخر ادارہ ان جیسے افسران کی وجہ سے بدنام ہو رہا ہے،ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔واحد آفریدی اور محمد نواز نے کہا ہے کہ انٹی نارکوٹکس فورس کے افسر لیفٹیننٹ کرنل احسان ہمیں بے جا تنگ کر رہے ہیں اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہمارے مخالفین کے ساتھ ملکر کبھی ہمارے گھر پر بغیر وارنٹ اور غیر قانونی طور پر چھاپے مارتے ہیں اور کبھی ہمارے مارکیٹ کے دکانداروں کو تنگ کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے اے این ایف فورس نے سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر ہمارے والد آشنا گل کو بھی اغواء کرنے کی کوشش کی ہے لیکن مقامی لوگوں کی مزاحمت پر وہ بھاگ گئے اگر ہمارے والد کو اغواء کیا جاتا تو اس پر منشیات کے جھوٹے کیس بنوا تے اور بلکل اسی طرح ہمارے ساتھ بھی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔کرنل احسان ہمیں گرفتار کرکے ہم پر منشیات کے جھوٹے ایف آئی آر درج کرنا چاہتا ہے اور بغیر کسی وجہ کے ہمارے ساتھ ذاتیات کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کرنل احسان کے خلاف آرمی چیف،وزارت داخلہ،ڈی جی اے این ایف،کور کمانڈر پشاور،آئی جی ایف سی سمیت دیگر متعلقہ حکام کو دارخوست دی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پُرامن شہری ہے لہذا ہمیں پُرامن زندگی گزارنے دی جائے اور اے این ایف کے کرنل احسان کے خلاف فوری کارروائی کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے