لاہور(مانند نیوز ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجا ب بھر میں تھانوں کی تعمیر و مرمت اور اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آئی جی پنجاب نے تھانوں کی اپ گریڈیشن و ڈیزائن، ڈولفن پولیس اور پولیس رسپانس یونٹ کے امور پربریفنگ دی۔اپ گریڈ کئے جانے والے تھانوں میں بہترین معیار کے فرنٹ ڈیسک، انویسٹی گیشن روم، ویٹنگ ایریا اور واش رومز ہوں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری ریلیف کے لئے کرایہ پر بلڈنگ لے کر نئے تھانے قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نئے تھانے بنانے میں بہت وقت اور پیسہ لگے گا، اس لئے ضرورت کے مطابق کرائے پر بلڈنگ لے کر پولیس سٹیشن بنائے جائیں، تھانوں میں سائلین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں اور فرینڈلی ماحول مہیا کیا جائے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ فرنٹ ڈیسک کی ڈیوٹی پر مامور اہلکار کو یونیفارم میں ہونا چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے