رباط(مانند نیوز ڈیسک)مراکش میںشدید زلزلے سے 635افراد جاں بحق اور329 زخمی ہوگئے،کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش میں تباہ کن زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ حکام کے مطابق علاقے کی متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 635اور 329 زخمی ہوئے ہیں۔زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں تاہم مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا۔ بجلی بند ہونے کی وجہ سے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے جس کے باعث خوفزدہ ہو کر لو گ گھر وں سے باہر نکل آئے۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق شدید زلزلہ مراکش کے پہاڑی علاقے اٹلس میں آیا جس کامرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا۔ زیر زمین گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کاسلسلہ جاری ہے۔مراکش کی وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور طبی مراکز میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے۔مقامی آفیسر کا بتانا ہے کہ زلزلے سے زیادہ نقصان پہاڑی علاقوں میں ہوا جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہوا۔دوسری جانب مراکش کے ہمسائیہ ملک الجیریا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے