سخاکوٹ(مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی اس مٹھی کی حقیقی وارث جماعت ہے اور اس مٹھی کی حفاظت کیلئے ہمارے ہزاروں کارکنوں نے قربانیاں دی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں امن کے دشمن ایک بار پھر سرگرم عمل ہوگئے ہیں جبکہ سرحدات پر بھی ناخوشگوارواقعات خیبرپختونخوا کاامن اجاڑنے کی کوشش ہے اے این پی پختونوں کے بچوں کے بہتر مستقبل اور امن وحقوق کی ضامن جماعت ہے۔ا ن خیالات کااظہار انہوں نے خارروخان سخاکوٹ میں پی پی پی کے سرکردہ خاندانوں حاجی یوسف خان، حاجی رضاخان، ریاض خان، ایاز خان، فیاض خان، عرفان خان، شیراز خان، عماد خان اور تیمورخان کی خاندانوں اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم تین ماہ کے اندر انتخابات کے حامی ہیں جن میں کسی قوت کی مداخلت نہ ہوپاک اور شفاف الیکشن ہوگذشتہ انتخابات میں ان لوگوں کو لایا گیاجنہوں نے صوبے کو تباہی کے سواکچھ نہیں دیااب کچھ قوتیں صوبے کے بربادی کے بڑے کردار پرویز خٹک اور محمود خان کودوبارہ اقتدار میں لانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں مگر دنیا کو معلوم ہے کہ ان لوگوں نے صوبے کو کہاں سے کہاں تک پہنچایا ہے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کاذمہ دارآصف علی زرداری کو ٹہرارہے ہیں مگر حکومت میں مولانا کو پسندکی وزارتیں ملی اور وزارتوں کاتسلسل پرویز مشرف دور سے لیکر شہبازشریف حکومت تک جاری رہا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجلی ایک روپے میں بنتی ہے مگر پنجاب ہمیں وہی بجلی پچاس روپے فی یونٹ دے رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں اپنے وسائل پر اختیار دیا جائے ہمیں آئی ایم ایف کے کسی قرضے کی ضرورت نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے