سوات(مانند نیوز)سوات یونیورسٹی سے نکالے گئے تمام طلبہ کو بحال کردیا گیا.سوات یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کرنے پر سوات یونیورسٹی سے نکالے جانے والے 16 طلبہ، جن کو ایک سال کے لئے یونیورسٹی سے نکال دیا گیاتھا، کو یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں کے اندر بحال کردیا گیا۔ ان طلبہ کو امتحان دینے کی اجازت بھی دے دی گئی۔ نکالے گئے طلبہ میں 5 کا تعلق شعبہ صحافت، 3 کا ٹور ازم، 7 کا شریعہ اینڈ لا اور ایک طالب علم کا تعلق شعبہ سینٹر فار بائیو ٹیکنالوجی اینڈ مائیکرو بیالوجی ہے۔ سوات یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا سکینڈل سامنے آنے اور ویڈیو ز سو شل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان طلبہ نے یونیورسٹی میں طالبات اور استانیوں کے حق میں اور جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کیا تھا، جس پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے حکم پر اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈمک نے ان طلبہ کو ایک سال کے لئے یونیورسٹی سے نکالا تھا۔ میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس بارے خبر نشر ہونے کے بعد وائس چانسلر کے حکم پر تمام طلبہ کو بحال کردیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے