پشاور (مانند نیوز)انٹرنیشنل لائیوسٹاک ایگری فشریز ایکسپو کی تیاریاں عروج پر، انعقاد4-5اکتوبر 2023کواپیرا ماونٹ کلب پشاور میں ہوگا۔انبوکس پاکستان اور لائیو سٹاک فارمرز ویلفئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے اشتراک سے ہونے والی نمائش خیبر پختوخواہ کی سب سے بڑی ڈیری، لائیوسٹاک، ایگریکلچر اور فشریز نمائش ہے جس میں جدید فارمنگ ٹیکنالوجیز اور میعاری مصنوعات کی معلومات دی جائیں گی۔ ایکسپو کا مقصد فارمرز کو ماڈرن فارمنگ سے روشناس کروانا اور پیداوار میں بہتری لاکر منافع بخش فارمنگ کی طرف منتقل کرنا ہے۔ ایکسپو میں شرکت کی دعوت کیلئے لائیو سٹاک فارمرز ویلفئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے وفد نے صوبائی صدرمحمد آصف اعوان اورجنرل سیکرٹری ڈاکٹر قاضی ضیاالرحمن کی قیادت میں ایکسپو میں شرکت کیلئے انبوکس پاکستان کے چیف ایگزیکٹواورانٹرنیشنل لائیو سٹاک ایگری فشریز ایکسپو کے چیف آرگنائز محمد وقا ص علی کے ساتھ ،سرکاری اداروں کے نمائندہ گان اور مختلف سٹیک ہولڈرز سے ایکسپو میں شرکت کی بھرپور دعوت دی۔ ان ملاقاتوں میں تمام اداروں، یونیورسٹیز، اور سٹیک ہولڈرز نے نہ صرف شرکت کی بھرپور یقین دہانی کروائی بلکہ پاکستان کے تین بڑے کاروباری ادروں نے ایکسپو میں اپنے سٹالز کی بُکنگ کنفرم کی اور ایکسپو کے انعقاد کو انبوکس پاکستان اور لائیو سٹاک فارمرز ویلفئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کا احسن اقدام قرار دیا۔ ایکسپو میں تمام متعلقہ ادارے، سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرل اور تعلیمی اداروں کے سربراہان ایکسپو کیلئے مکمل رہنمائی اور سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔ ایکسپو سے خیبر پختوخواہ کے فارمنگ سیکٹر میں بہتری آئے گی فارمر خوشحال ہو گا اور سٹیک ہولڈرز کو کاروبار ملے گا۔ ایکسپو کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ اعظم خان ہونگے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر خیبر پختوخواہ گورنر حاجی غلام علی ہونگے۔ایکسپو میں نیشنل اور انٹرنیشنل ادارے اپنے معلوماتی سٹالز لگا رہے ہیں جبکہ فارمرز کی کثیر تعداد کو ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔ چیف ایکسپوآرگنائز: محمد وقا ص علی ایکسپو کا مقصد فارمرز کو جدید ٹیکنالوجیز سے روشناس کروا کر فارمنگ پیداوار میں بہتری لانا اور فارمرز کے مسائل حل کر کے خوشحالی کی طرف لے جانا ہے۔ سرپرست اعلٰی: محمد آصف اعوان

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے