بٹ خیلہ (مانند نیوز )ضلع مالاکنڈ میں پہلی مرتبہ شوگرمافیا کے خلاف لیویز فورس نے مختلف ایجنسی کے خفیہ اطلاع پر کریک ڈاون، چینی کی چونتیس ہزار پانچ سو تھریانوے بوریاں برآمد کرکے اٹھ ڈیلرکو گرفتار کرکے مزید تفتش شروع کردی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شہاب محمد خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نورنوازنے بمعہ دیگر نفری ہمراہ ضلع مالاکنڈ کے ہیڈکوارٹر بٹ خیلہ میں مختلف ایجنسیوں کے خفیہ اطلاع پربٹ خیلہ اور سخاکوٹ بازارمیں چینی کے گوداموں پر چھاپہ مارکر چینی کے چونتیس ہزار سے ذائد بوریاں برآمد کئے گئے ہیں ۔کاروائی کے دوران چینی کے ذخیرہ اندوز آٹھ ڈیلروں کو گرفتار کیاگیاہے اسی طرح سخاکوٹ کے علاقے میں بھی گوداموں پر چھاپے مارے گئے جس میں چودہ سو سے ذائد چینی کے بوریاں برآمد کیے گئے جبکہ کاروائی کے دروان زرعی کھاد کی 2500 بوری بھی برامد کی گئی شہریوں نے حفیہ اینجسی اور مالاکنڈ انتظامیہ کے اس اقدام کو سراتےہوئے مطالبہ کیاہے کہ اس قسم کاروائیوں کو مزید تیز کردیا جائے تاکہ چینی مافیا سلاخوں کے پیچھے چلے جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے