ملاکنڈ (مانند نیوز)ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے مختلف ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی۔ باڈوان دربار میں آگ لگنے کے واقعہ پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ا?گ پر قابو پالیا۔ نادر خان ولد خائستہ محمد نامی شخص کے گھر پر آگ لگنے کی اطلاع ملاکنڈ کنٹرول روم کو ملتے ہی ریسکیو1122 تحصیل بٹخیلہ کی فائر فائٹرز ٹیم نیموقع پرپہنچ کر فوری کاروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل طور قابو پا لیا۔ اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ واقعیمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ بٹخیلہ کے علاقہ خارجنگ پٹے سے لاوارث لاش کی اطلاع موصول ہوئی۔ ریسکیو 1122کنٹرول روم ملاکنڈ کو اطلاع ملتی ہی تحصیل بٹخیلہ کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ لاوارث لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹخیلہ منتقل کردیا گیا۔