دیر (مانند نیوز)سات روزہ انسداد منشیات خصوصی مہم میں لوئردیر پولیس نے 47 منشیات فروش کو گرفتار کرکے 15 کلو سے زائد چرس برامد کر لیا گیا،اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبرپختونخواہ اخترحیات گنڈاپور اور ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ رینج محمد علی خان کے ہدایات پر ضلعی پولیس سربراہ دیرپائین ضیائالدین احمد کی قیادت میں لوئردیر پولیس نے سات روزہ انسداد منشیات مہم شروع کیاتھاجسمیں لوئردیر پولیس نے 42 مقدمات درج کرکے 47 منشیات فروش کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 15.515 کلو گرام چرس،150 گرام ہیروئن،1028 گرام آئیس اور 4 لیٹر شراب برامد کیں ہیں.ضلعی پولیس سربراہ دیرپائین کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف لوئردیر پولیس کا یہ مہم بدستور جاری رہے گا۔