باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ انوارالحق کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ یوسفزئی نے تحصیلدار وکیل خان کے ہمراہ عنایت کلے بازار میں چینی کی زخیرہ اندوزی کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کر دی گئی۔ عنایت کلے بازار میں ایک گودام سے 4500 جبکہ دوسرے گودام سے 700 بوری چینی برآمد کرلی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ یوسفزئی نے کہا کہ چینی کی زخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اس سلسلے میں انتظامیہ نے کئی گوداموں میں ریڈ کرکے غیرقانونی طور پر چینی ذخیرہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے گوداموں کو سیل کر دیا اور بھاری جرمانے عائد کرنے کیساتھ ساتھ چینی کی بڑی تعداد قبضے میں لے لی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کاروائی کرے گی۔