جمرود(نمائندہ مانند )خدمت خلق کے جذبے کیساتھ میدان میں اترے ہیں، منتخب ہو کر بازار کے تمام مسائل حل کرینگے۔ نگارآفریدی کا پریس کانفرنس ضلع خیبرجمرود پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن تاجران جمرود بازار کے انتخابات میں صدارتی امیدوار نگار آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا پینل خالصتا خدمت خلق کا جذبہ لیکر میدان میں اترے ہیں، ہمارا مقصد صرف و صرف جمرود بازار کے دوکانداروں کو درپیش مسائل کا خاتمہ کرنا ہے۔ ہمارے پینل میں تمام سیاسی و سماجی افراد شامل ہیں اور انکا مقصد جمرود بازار کے مسائل کا خاتمہ اور مزید خوبصورت بنانا ہے۔انھوں نے کہا کہ جمرود بازار فوجی مارکیٹ میں پانی کا مسئلہ ہے جبکہ وہاں واش روم بھی نہیں ہے، بازار میں غیر قانونی ٹیکسی اڈے ہیں جن کے لئے مخصوص جگہ پر ٹیکسی سٹینڈ کی اشد ضرورت ہیں، غیرقانونی تجاوزات کا خاتمہ کے لئے ٹی ایم اے و مقامی انتظامیہ کی تعاون سے لائحہ عمل بنانا ہمارے منشور میں شامل ہیں۔نکاسی آب،تاجران کے مسائل کو انتظامیہ اور عوام کیساتھ افہام و تفہیم سے حل کرنا، انجمن تاجران کے لئے کارڈ کا اجراء کرنا، تمام امور کو باقاعدہ تحریر کرکے ریکارڈ میں لانا بھی ہماریمنشور میں شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جمرود بازار کی خوبصورتی و صاف ستھرا بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہیں اسلئے دوکانداروں سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو ایک دوسرے کیساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ انھوں نے انتظامیہ سے بروقت انتخابات کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری پینل کامیاب ہوگئی تو مذکورہ تمام مسائل کے خاتمہ کے لئے دن رات کام کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے