اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کی آڈیو لیک کیخلاف سابق خاتون اول نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائر درخواست میں پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ۔بشریٰ بی بی کی درخواست کیساتھ میاں نجم الثاقب کیس میں جسٹس بابر ستار کے حکمنامے کا بھی حوالہ دیا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ گھر کی ٹیلیفون کی ریکارڈنگ کو غیر قانونی اور اختیار سے تجاوز قرار دیا جائے، یہ بھی قرار دیا جائے کہ اس طرح کی ریکارڈنگ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اس درخواست کے حتمی فیصلے تک فریقین کو بشریٰ بی بی کیخلاف کسی بھی ایکشن سے روکا جائے، من گھڑت اور بے بنیاد آڈیو کی بنیاد پر پولیس اور ایف آئی اے کی طرف سے ہراساں کیا جارہا ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ بے بنیاد آڈیو کو مختلف چینلز پر نشر کرکے بشریٰ بی بی سے منسوب کیا گیا، مبینہ آڈیوز کو چینلز پر بشریٰ بی بی سے منسوب کرکے نشر کرنے سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے، بشریٰ بی بی مذہبی اور پردہ دار خاتون ہیں، سیاست سے تعلق نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے