پشاور(مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں ورسک روڑ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 6اہلکاروں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں 6اہلکار اور 2شہری شامل ہیں۔فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہو سکا۔دھماکے کے فوری بعد علاقے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔ایس پی ورسک ارشد خان نے بتایا کہ آئی ڈی بلاسٹ ہوا ہے، پہلے سے کوئی تھرٹ نہیں تھی، تحقیقات جاری ہیں،مہمند رائفل کی دو گاڑیاں گزر رہی تھی جس کو ٹارگٹ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے