پشاور(مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں چکن پاکس کے 35کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا ڈاکٹر شوکت علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں چکن پاکس کے 11، خیبر میں 11 اور چترال میں 13 کیسز سامنے آئے۔ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں ہیلتھ ٹیمیں بھیج دی گئیں، چکن پاکس خطرناک بیماری نہیں لیکن متاثرہ مریض سے دوسروں کو لگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چکن پاکس کا دورانیہ 5 سے 10 دن تک ہوتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں چکن پاکس سے متاثرہ مریضوں کے لئے الگ وارڈز بنا دیئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے