پشاور(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی سوات گرینڈ ورکرز کنونشن پیپلزپارٹی سوات میں گرینڈ ورکرز کنونشن صوبائی قائم مقام صدر محمد علی شاہ باچا کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی کابینہ اراکین ڈویژن صدر ضلع صدر سابق ٹکٹ ہولڈرز سینئر رہنماؤں عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ورکرز کنونشن سے قائم مقام صدر محمد علی شاہ باچا پیپلز پارٹی خواتین ونگ کے صوبائی صدر سنیٹر روبینہ خالد،سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی، ڈویژنل صدر حاجی اکرم خان، شاہی خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا.پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ نے ودودیہ ہال مینگورہ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ گزشتہ سولہ ماہ کے اتحادی حکومت میں عوام پیپلز پارٹی اور دیگر پارٹیوں کے کارکردگی کا موازنہ کریں عمران حکومت نے پوری دنیا میں پاکستان کو آکیلا کر دیا تھا چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے دوستوں نے بھی پاکستان سے قطع تعلقی کیا تھا جسے بلاول بھٹو زرداری نے نہ صرف بحال کیا بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کے اعتماد کو بڑھا دیا۔سنیٹر روبینہ خالد نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی وزارت میں لاکھوں مستحق خواتین کا اندراج کیا اور انکے بند شدہ کارڈز بحال کر دیئے جبکہ پیپلز پارٹی کے اصرار اور کوششوں سے سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں تیس فیصد اضافہ کیا گیا.ورکرز کنونشن سے دیگر عہدیداروں نے خطاب کرتے کہا کہ پختون قوم کو پہچان دینے کا سہرا پیپلز پارٹی کے سر ہے جبکہ اسلام کا خدمت بھی جس قدر پیپلز پارٹی نے کی اس کی مثال نہیں ملتی دیگر جماعتیں اسلام کو اقتدار کے لئے استعمال کرتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے اقتدار کو اسلام کے لئے استعمال کر کے قادیانیوں کو کافر قرار دیا امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی درا اصل عوامی جماعت ہے اور یہ غریب طبقہ کے مفادات کا واحد ترجمان پار ہے.