بٹ خیلہ (مانند نیوز)بٹ خیلہ میں مہنگائی اور بدامنی کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود احتجاجی مظاہرہ،مالاکنڈ لیویز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ،لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ،کارکن ڈٹے رہےسابق وزیر اور کارکنوں نے احتجاج ختم کرکے ازخود گرفتاری دے دی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزتحریک انصاف کے کارکنوں نے بٹ خیلہ نہر پل پر احتجاج کی کال دی جس کے نتیجے میں مالاکنڈ انتظامیہ نے جلسہ رکوانے کے لیے دوپہر سے ہی اقدامات اٹھانا شروع کئے اور جلسہ کی جگہ پر لیوی فورس تعینات کیاگیا تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکن سابق وزیر شکیل خان تحصیل چیئرمین ناصر علی اور افضل حسین کی قیادت میں جونہی پُل پر جمع ہونا شروع ہوگئے انتظامیہ نے منع کرنے کی کوشش کی تو کارکنوں اور لیوی اہلکاروں کے مابین جھڑپ ہوگئی جس کی وجہ سے لیوی فورس نے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کی اور مظاہرین کو منتشر کردیا تاہم مظاہرین دوبارہ جمع ہوگئے اور انتظامیہ کے اقدامات کے خلاف تقاریر اور نعرہ بازی کی جس کے بعد انتظامیہ نے مظاہرین کو گرفتار کرکے تھانہ بٹ خیلہ منتقل کردیا جہاں سے سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو نامعلوم مقام پر لےجایاگیاجبکہ تقریبا تیس کے قریب دیگر مظاہرین گرفتار ہوئے جنہیں مختلف تھانوں میں منتقل کیاگیاسابق وزیر شکیل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اے این پی کو ایک نہیں کئی جلسوں کی اجازت دی گئی مگردفعہ 144 صرف پی ٹی آئی کیلئے لگایاگیایے۔ انتظامیہ خود حالات خراب کرنے کی کوشش کررہی ہےہمارےصبرکاامتحان نہ لیاجائے ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے