مردان(مانند نیوز)اقوام متحدہ اور مردان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پائیدار ترقی کے موضوع پر مباحثے کا چھٹا اجلاس عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں منعقد ہوا جس میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس اور اقوام متحدہ کے دیگر عملے کے ساتھ تقریبا 100 مقامی رہنما وں ، خواتین اور مرد، جن میں نوجوانوں نے بھی شرکت کی اس دوران مباحثے کے شرکاءسے ان کے افکار و خیالات بارے مکمل آگائی حاصل کی گئی۔مباحثے سے سٹی مئیر مردان حمایت اللہ مایار ایڈوکیٹ،ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع الرحمان، عبدالولی خان یونیورسٹی کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق،ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کونسل کی سابق صدر خاتون سوشل ورکر نصرت آرا نے بھی خطاب کی،اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر جمال شاہ مہمند بھی موجود تھے،مباحثے سے گفتگو میں پاکستان میں اقوام متحدہ کی ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس نے کہا کہ مقامی سطح پر معاشرے کے تمام طبقات سے بات چیت کے ذریعے ہی پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کی جس سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مکالمے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کو یہ سمجھنے میں مدد کریں گے کہ مقامی رہنما وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں سے باہر کن ترقیاتی مسائل کو اپنی ترجیحات کے طور پر دیکھتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان کی کمیونٹیز میں موثر پیش رفت کے لیے ان کے خدشات اور ان کے خیالات کو فعال طور پر سن رہے ہیں یہ لوگ ہمیں بتا رہے ہیں کہ وہ عدم مساوات کو ختم کرنے اور غربت کو کم کرنے کے لیے پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے ہمارے ساتھ کیسے کام کرنا چاہیں گے۔یہ مکالمے آنے والے ہفتوں میں پاکستان بھر میں بولی جانے والی مختلف زبانوں میں ہوں گے۔مردان میں، مباحثے میں چار موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی جنہیں شرکاء نے ایونٹ سے پہلے منتخب کیا، خواتین کی آواز اور شرکت، غذائیت، خوراک کی حفاظت، اور انسانی خدمات/ ہنگامی تیاری۔تقریباً 100 مقامی رہنماؤں – خواتین اور مردوں سمیت نوجوانوں نے مردان کے سینئر حکام، اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر اور اقوام متحدہ کے دیگر عملے کے ساتھ ان مباحث میں شرکت کی۔یہ 12 مکالمے مقامی رہنماؤں کو ترقیاتی مسائل جیسے بنیادی سماجی خدمات تک رسائی، صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانا،موسمیاتی تبدیلی؛ پائیدار، جامع اقتصادی ترقی اور بہتر کام؛ اور گورننس کے بارے میں مشغول کریں گے۔ یہ تمام عالمی پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول کے لیے پاکستان کی پیشرفت میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے ملک کی تمام اکائیوں کے اضلاع میں راہ عامہ جانچنے کے لئے مباحثوں کا پروگرام ترتیب دیا ہے جبکہ اس تناطر میں بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی، پنجاب، حیدرآباد، سکھر، سندھ میں پانچ کامیابی سے انعقاد پذیر ہو چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے