شاور (سٹاف رپورٹر)پسکو/ٹسکو انتظامیہ اور یونین ملکر بجلی چوری۔کنڈا مافیا اور پسکو/ٹسکو کے نادھندہ صارفین کے خلاف وزارت توانائ پاور ڈویژن کے احکامات کی روشنی میں جاری مہم میں ٹاسک فورس کے شانہ بشانہ ھوگی تاکہ پسکو /ٹسکوکو ایک منافع بخش اورماڈل کمپنی بناکر لوشیڈنگ میں کمی کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار ال پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے صوبائی چیئر مین حاجی محمد اقبال نے اپنے زیرصدارت معنقدہ صوبائ عہدیداروں کے ایک ہنگامی اجلاس سے اقبال لیبر کمپلیکس رنگ روڈ پشاور میں خطاب کرتےہوۓ کیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری نور الامین حیدرزئی ، وائس چیئر مین یاسر کامران ، ڈپٹی چیئر مین شفیع اللہ ، سیکرٹری اطلاعات گوہر علی گوہر ، سیکرٹری فنانس ناصر خان۔ ڈپٹی چئیرمین نصیراللہ مھمنداور۔جائنٹ سیکرٹری طارق خان نے شرکت کیں۔اجلاس سے صوبائ چیئرمین حاجی محمد اقبال نے خطاب کرتے ہوۓ وا ضح کیاکہ تقریبا 70فیصد سٹاف کی کمی کے باوجود بھی ملک وقوم کی خاطر پسکو/ٹسکو اھلکار پہاڑی اور میدانی علاقوں میں سالانہ درجنوں کی تعدادمیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بجلی کا نظام چلا رھے ھیں۔اور بعض ہمیشہ کیلۓ معذور ہو جاتے ہیں۔ سٹاف کی کمی کی وجہ سے پسکو/ٹسکو کے بیشتر کمپلینٹ افسسز بند ہوچکے ھے۔ انھوں نے ورکروں پر زور دیاکہ ادارہ پسکو/ٹسکوکو منافع بخش ادارہ بنانے کیلۓ اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ انھوں نے بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کو خبردار کیا کہ کہ بھاری جرمانہ اور گرفتاری سے بچنے کیلئے رضاکارانہ طور پر کنڈے اور بجلی چوری ترک کرکے متعلقہ سب ڈویژن سے قانونی طور پر بجلی کی میٹر لگواکر کنکشن حاصل کریں تاکہ بعد میں شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اخر میں انھوں نے ایک مشترکہ قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک وقوم کی روشن مستقبل اور واپڈا کی مالی استحکام کیلۓ ملک بھر کے جملہ ڈسکوز کو تحلیل کر کے واپڈا کو بحال کرکے پسکو/ٹسکو میں خالی اسامیوں پر بھر وقت بھرتی کریں۔تاکہ پسکو /ٹسکوکے قیمتی فیلڈ سٹاف پر کام کا دباؤکم کرکےبجلی کی مہلک اور غیر مہلک حادثات سے محفوظ بناکر صارفین کے مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔