سوات (مانند نیوز)سوات قومی جرگہ نے سوات سمیت پختون علاقوں میں دہشت گردی کی لہر دوبارہ سراٹھانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہم مزید دہشت گردی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ شدید بدامنی اور سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، ترقی کے خلاف نہیں لیکن،سوات موٹروے دریا کے کنارے تعمیر کرسکتے زرعی زمینوں کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا مطالبہ ہے۔ سوات کے لوگوں سے زبردستی زمینیں لینے،تین ایم او کے تحت گرفتاریاں، چادر اور چار دیواری کے تقدس پامال کرنے کے خلاف سوات کے عوام کو متحد کرکے بھرپور تحریک کا آغاز کریں گے، ان خیالات کا اظہار سوات قومی جرگہ کے مشران مختیار یوسفزئی، الحاج زاہد، شیر بہادر زادہ خان، خواجہ محمد خان،عرفان چٹان،احمد شاہ، اختر علی خان، صادق عزیز، شیرشاہ خان،فضل احد، صلاح الدین اور دیگر عمائدین نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سوات میں دوبارہ دہشت گردی کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں، خیبر پختونخوا خصوصاً سوات میں دہشت گرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں، جس سے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنائے،سیکیورٹی اداروں کی غفلت کی وجہ سے صوبہ بھر میں امن وامان کی غیر تسلی بخش صورتحال ہے لیکن ہمارا ایک ہی مدعا ہے کہ ہمیں امن دیا جائے اورہماری زندگیاں محفوظ بنائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے بیرسٹر سیف کے ذریعے طالبان کے ساتھ مزاکرات کئے،دہشت گردوں کو دوبارہ یہاں آنے کا راستہ دینے کی ناکام کوشش کی تھی، انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ دہشت گردوں کو سوات میں منظم کیا گیا تو اس کی بھرپورمزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے کو زرعی زمینوں کے بجائے دریا کے کنارے پر تعمیر کی جائے اور زرعی زمینوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگوں سے زبردستی زمینیں لینے سے گریز کیا جائے، تین ایم او کے تحت غیر قانونی گرفتاریاں بند کی جائے، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام نے ہردور میں پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑی ہے اور ہر قسم کے مشکل حالات سے گزرے ہیں، لیکن مسلسل بے روزگاری اور مہنگائی نے ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن قائم اورمہنگائی کو نہ روکا گیا تو سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے عوام سڑکوں پر نکال کر احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے