ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی میں گومل یونیورسٹی کی 66ویںفنانس اینڈ پلاننگ کمیشن (ایف اینڈ پی سی)میٹنگ کا انعقاد کیا گیااس موقع ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی)پشاور، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ پشاور،سمیت دیگر ممبران بھی شریک تھے۔جبکہ شعبہ فنانس ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)اسلام آباد کے نمائندہ آن لائن میٹنگ میں موجود تھے۔ ارم گل ڈائریکٹر فنانس گومل یونیورسٹی نے ایجنڈا آئٹم ممبران کے سامنے پیش کیا۔ ایچ ای سی، ایچ ای ڈی، فنانس نے گومل یونیورسٹی کومالی خسارے سے نکالنے کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سمیت گومل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ ‘سینٹ ممبران اور خصوصی طور پر شعبہ فنانس کی کاوشوں اور محنت کو سراہا۔جو یونیورسٹی کی بہتری اور خوشحالی کیلئےشب و روز کوشاں ہیں۔ ایف اینڈ پی سی میٹنگ میں اہم مالی امور پر تفصیلی بحث ہوئی اور ایف اینڈ پی سی کی سفارشات منظوری کیلئے سنڈیکیٹ کو بھیج دی گئیں۔از طرف!راجہ عالم زیب پی آر او گومل یونیورسٹی، ڈیرہ اسماعیل خان