ڈی ائی خان(مانند نیوز) پی ٹی آئی کارکنوں نے ڈیرہ میں پرویز خٹک کے بینرز کالے کردئے۔ جلسے کی تیاریاں مکمل۔ حق نواز پارک میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کا پاور شو۔جلسہ گاہ میں سٹیج سج گیا 3 ہزار کرسیاں لگ گئی۔مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 15 سے 20 ہزار لوگ انے کا امکان۔پاکستان تحریک انصاف سے دو ایم این اے اور پانچ ایم پی اے نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیت اختیار کی۔تحریک انصاف کے تمام لوگ پی ٹی ائی پی میں شامل ہونے کے بعد اج پاور شو کیا جا رہا ہے۔ شہر بھر کو بینر اور پینا فلیکسوں سے سجا دیا گیا ہے۔میں تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے اج کے جلسے کے راستوں پر لگے بینرز پر لوٹے لٹکا دیئے گئے.سائن بورڈز پینا فلیکس سے بھر دیے گئے۔رات گئے نامعلوم افراد نے بینرز پر لوٹے باندھ دیے۔اور سائن بورڈوں پر لگے پینا فلیکسوں پر کالا رنگ پھینک دیا گیا۔جلسے میں مرکزی اور صوبائی قائدین شامل ہوں گے۔پرویز خٹک محمود خان و دیگر جلسے سے خطاب کریں گے.