بٹ خیلہ (مانند نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے ہے کہ اسلامی فلا حی حکومت کے قیام سے ہی ترقی وخو شحالی آ سکتی ہے کرپٹ حکمران ملک وقوم کیلئے نہیں اپنی عیاشوں کیلئے قرض لیتے ہیں اس میں غریب عوام کا کوئی قصور ہے لوٹ مار میں ملوث حکمران طبقے کی جائیدیں نیلام کرکے قرض اتارا جائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقامی شادی ہال میں الخدمت فاؤنڈیشن ملاکنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ21بے سہارا اور یتیم جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب سے خطاب میں کیا الخدمت کے مرکزی نائب صدر ذکر اللہ مجاہد صوبائی نائب صدر خالد وقاص ضلعی صدر سہیل خٹک جماعت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید بختیار معانی سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان حاجی رضوان اللہ مولانا جمال الدین فضل محموداور محمد حلیم با چہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا انھوں نے کہا کہ لینڈ مافیا اور آ ٹا وچینی مافیانے پوراسیاسی نظام یر غمال بنا رکھا ہے65فیصد نوجوان طبقہ اپنے حقوق سے محروم ہے یہ ہمارا روشن اور مضبوط مستقبل ہے اگر حکومت میں آنے کا موقع ملا تومنتخب یوتھ اسمبلی ور یوتھ بنک قائم کرکے نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیں گے یو نین کونسل کی سطح پر سٹیڈیم قائم کئے جائیں گے سراج الحق نے کہا کہ وسائل ومعدنیات سے مالامال ملک اور با صلا حیت محنتی قوم کو نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے کہیں کا نہیں چھوڑاغلط پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے ہری شہری اور بچہ ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کی ہتھکڑی میں جھکڑا ہوا ہے سیلاب کے نام پر آنے والی امداد بھی ہڑپ کر لی گئی متاثرین کو کچھ نہیں ملا یہاں صرف اور صرف انصاف عدل میرٹ اور قرآن وسنت کی کمی ہے انھوں نے کہا کہ الخدمت نے وہ کارنامے انجام دیئے ہیں جس سے حکمرانوں کو شر مانا چا ہیے کیونکہ قدرتی آفات میں بحالی سے کر مستحقین کی امداد تعلیم علاج معالجہ تک اور اب بے سہارا و یتیم بچے بچیوں کے گھر بسانا الخدمت کے رضا کاروں کا اعزاز اور فخر ہے سراج الحق نے کہا کہ اس سے بڑی اور بات کیا ہوسکتی کہ مخالفین بھی الخدمت کے معترف ہیں جبکہ دوسری جماعتوں کے مخیر حضرات بھی اپنے عطیات الخدمت کو ہی دے کر مطمئن ہوتے ہیں۔