سوات (مانند نیوز)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن محمد علی خان نے کہا ہے کہ عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری اور بلا معاوضہ حل میں مصالحتی کمیٹیوں (DRC) کا کلیدی کردار ہے کیونکہ یہ کمیٹیاں غریب عوام کو درپیش ان کے معمولی نوعیت کے مسائل اور سماجی پریشانیوں کے بروقت اورفوری حل ان ہی کی دہلیز پر پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کررہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ڈی آر سی ضلع سوات کے چیرمین و ممبران سے تعارفی ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ریجنل پولیس آفیسر سے انکے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں ڈی آر سی مینگورہ نعیم خان، ڈی آر سی رحیم آباد چئیرمین شوکت علی خان، ڈی آر سی منگلور چئیرمین ملک فضل قادر خان، ڈی آر سی کبل چئیرمین محمد رفیق، ڈی آر سی مٹہ چئیرمین محمد سعید، ڈی آر سی کوکارئی چئیرمین بہادر شیر، ڈی آر سی ملم جبہ چئیرمین میاں شیر علی، ڈی آر سی کالاکوٹ چئیرمین خورشید، ڈی آر سی کانجو چئیر مین عبید اللہ خان خیل، ڈی آر سی چپریال چئیرمین رحمت علی خان، ڈی آر سی چارباغ نثار احمد، ڈی آر سی خوازہ خیلہ محمد علی، ڈی آر سی سیدو شریف ارشاد خان، ڈی آر سی غالیگے چئیرمین امیر زیب سمیت عطااللہ شاہ، برکت علی، افسر علی، عبد الحق نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے آر پی او ملاکنڈ کو ضلع سوات میں قائم شدہ ڈی آر سیز کے کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے ڈی آر سی چیرمینز و ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے جس کی افادیت اورنتائج کوانٹر نیشنل فورم پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔اسی جرگہ سسٹم اور پختون روایات کو مد نظر رکھ کر ترجیہی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے عوام الناس کو درپیش ان کے معمولی مسئلے مسائل اور سماجی نوعیت کی پیچیدہ الجھنوں کے فوری حل کے بارئے میں انہیں میں سے تعلیم یافتہ اور اعلی اوصاف کے حامل افراد کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہوئے قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کرDRCs(ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل) کا قیام عمل میں لایا گیاجس میں (DRCs) ممبران عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری حل کے لیے بلا معاوضہ اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ان میں مصالحت کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آر سی نے پختونوں کے روایتی جرگہ سسٹم نظام کو مزید فعال بنا کر مظلوم عوام کے محافظ کا کردار ادا کیا ہیاور عوام الناس کے باہمی تنازعات کو بلا معاوضہ اور افہام و تفہیم سے بروقت فوری حل کرکے کسی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہونے سے قبل روکنے میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (DRC) کا کلیدی کردار رہا ہے۔جس کے غیر جانبدار اور شفاف فیصلوں کو عدلیہ بھی احترام کی نظر سے دیکھتی ہیں، ڈی آر سی کے مصالحتی اقدامات عوامی مفاد، قیام امن اور انسانیت کے تحفظ کے لئے ایک بیش قیمت آثاثہ ہیں، ڈی آر سی کے فوری اور بروقت فیصلوں کی وجہ سے خونریزی کے سینکڑوں واقعات کو رونما ہونے سے قبل حل کر دیا گیا ہے امن و امان کے قیام اور عوامی مفاد عامہ کے لئے کئے جانے والے ڈی آر سی کے اقدامات کو عوام الناس کے جانب سے بھر پور تائید اور پزیرائی حاصل ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ ڈی آر سی ممبران کو پولیس کے جانب سے بھر پور تعاون کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے