سوات( مانند نیوز) ضلع شانگلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری اور ملک خیل یو سی کے تحصیل کونسلر عجب خان منیجر اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ نون میں شامل صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے مسلم لیگ ن کو مضبوط کر کے تاکہ بحرانوں سے ملک کو نکال سکے 21 اکتوبر کو نواز شریف وطن واپس آکر مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ بھی بھرپور استقبال میں شرکت کریگی۔انہوں نےکہا کہ جب بھی موقع ملا عوام کی بلا امتیاز خدمات کی ہے سیاست خدمت سمجھ کر کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے کسی کی دن کو رات اور رات کو دن کہنے سے فرق نہیں پڑتا مخالفین کے ساتھ کہنے کو اور کچھ نہیں تو شانگلہ اور سوات کا رٹہ لگایا ہوا ہے کوئی فرق نہیں پڑتا کسی کے کہنے سے حقیقت حقیقت ہی رہے گی۔ اس دفعہ سوات اور پورے ملاکنڈ ڈویژن سے بھرپور مینڈیٹ کی توقع ہے ایک دفعہ شیر کو بھی آزمایا جائےسب کو آزما لیاہے۔ صوبائی صدر انجینئرامیرمقام نے کہا کہ اس دفعہ شیر کو روکنا کسی کی بس کی بات نہیں آخرمیں انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا ۔ عجب خان منیجر کی شمولیت کے بعد قیموس خان، واجد علی خان، محمد علی شاہ، انتخاب خان، ذوالفقار خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے