جمرود(نمائندہ مانند )انجمن تاجران جمرود بازار کے انتخابات مکمل،اتحاد پینل کے کاشف اقبال آفریدی صدر،عبدالعزیز آفریدی جنرل سیکرٹری و کامران آفریدی فنانس سیکرٹری منتخب ضلع خیبرتحصیل جمرودکے مین بازار میں انجمن تاجران کے انتخابات کا انعقاد ہوا جس میں تین پینلز اتحاد پینل،خدمت خلق پینل اور اتفاق پینل نے حصہ لیا۔اتحاد پینل سے صدارتی امیدوار کاشف اقبال آفریدی،خدمت خلق پینل نگار آفریدی جبکہ اتفاق پینل کے صدارتی امیدوار رفیع رضا آفریدی تھے۔انجمن تاجران جمرود بازار میں ووٹوں کی تعداد 1 ہزار 54 تھی جس میں آج کے انتخابات میں کل 880 ووٹ پول ہوئے جس میں 6 ریجیکیٹ کئے گئے۔انجمن تاجران جمرود بازار کے انتخابات ضلعی انتظامیہ جمرود کے جانب سے بنائی گئی 18 رکنی کمیٹی کے زیر نگرانی ہوئے۔جمرود پولیس کے فل پروف سیکیورٹی میں انجمن تاجران جمرود بازار کے انتخابات کے لئے ووٹنگ صبح 8 بجے سے شروع ہوئی جو کہ عصر کے وقت 5 بجے اختتام پذیر ہوئی۔انجمن تاجران جمرود بازار کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمرود نصیر عباس کے مطابق اتفاق پینل کے صدارتی امیدوار رفیع رضا نے 222 ووٹ لئے جبکہ خدمت خلق پینل کے امیدوار نگار آفریدی نے 303 ووٹ لئے جبکہ اتحاد پینل کے صدارتی امیدوار کاشف اقبال آفریدی نے 343 ووٹ لیکر انجمن تاجران جمرود بازار کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔اس موقع پر نو منتخب انجمن تاجران جمرود بازار کے صدر کاشف اقبال آفریدی کا کہنا تھا کہ میں جمرود بازار کے تمام تاجروں و دوکانداروں کا بے حد شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے کامیاب کیا۔انہوں نے کہاکہ ان شاء اللہ جمرود بازار کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور بازار کے خوبصورتی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر جامع پلان ترتیب دینگے۔