کوہاٹ (مانند نیوز)کوہاٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔کوہاٹ تھانہ بلی ٹنگ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 منشیات فروش کو گرفتار کرکے خطرناک نشہ آئس برآمد کرلی۔کارروائی ایس ایچ او بلی ٹنگ رومان اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے 850 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران ایک بندوق بھی برآمد کرکے ملزم فہیم کو گرفتار کرلیا ہے۔پکڑے گئے منشیات فروش غفور اور عبداللہ کو تھانہ بلی ٹنگ منتقل کردیا گیا ہے۔