پشاور(مانند نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن نے ملاکنڈ ڈویژن کے پانچ اضلاع سوات،دیراپر و لوئر،باجوڑ اور ضلع ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے مذید21نادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کر دیاجبکہ الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخواکے تحت اب تک نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی سہولت سے مستفید ہونے والے گھرانوں کی تعداد497ہوگئی۔21یتیم اورنادارجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کے سلسلے میں رواج شادی ہال تھانہ ملاکنڈ میں پروقار تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں 21جوڑوں کے عزیزواقارب دوست احباب پر مشتمل 800سے زائد مہمانوں کیلئے پرتکلف دعوت ولیمہ کااہتمام بھی کیاگیا دعوتولیمہ کے موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص کی زیر صدارت تقریب کا اہتمام کیاگیاجس کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق تھے۔تقریب میں الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے نائب صدر ذکر اللہ مجاہد،اسسٹنٹ سکرٹری جنرل فضل محمود،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمال الدین،جنرل سیکرٹری حاجی رضوان اللہ مہمند،بونیر کے امیر محمد حلیم باچا،سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان،سابق رکن قومی اسمبلی سیدبختیار معانی،پانچوں اضلاع کیضلعی صدور سہیل احمد خٹک،اکرام اللہ،حفیظ اللہ خاکسار،محمدزادہ اور شیرزادہ سمیت اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجتماعی شادیوں کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 21 جوڑوں کوفی جوڑا ایک لاکھ ہچاس ہزار روپے مالیت کے ضروری گھریلوں اشیا ء بھی فراہم کئے گئے جن میں ڈبل بیڈ،واشنگ مشین،بیڈسٹل فین،ڈریسنگ ٹیبل،سلائی مشین،استری،واٹر،چائے اورڈنر سیٹ سمیت روزمرہ اشیاء کی 60اشیاء فراہم کی گئیں۔اجتماعی شادیوں کی اس تقریب کے جملہ اخراجات مخیر شخصیات نے سپانسر کئے تھے۔الخدمت خواتین ٹرسٹ کی جانب سے اس موقعہ پر خواتین کے لئے بنائے گئے الگ پنڈال میں 21دلہنوں کو بھی تخائف فراہم کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے