پشاور(مانند نیوز) پخہ غلام کے رہائشی مزدور زمان خان کو چغل پورہ میں راہزنوں نے لوٹ لیا۔ گزشتہ روز وہ چغل پورہ محنت مزدوری کیلئے گیا تھا دوپہر کے وقت وہ کھانا لا رہا تھا اس دوران راہزن نے انہیں بیٹے سمیت راستے میں روکا اور اسلحہ کے زور پر ان سے موبائل فون اور نقدی چھین لی اور ان پر تشدد بھی کیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے جس کے خلاف وہ تھانہ چمکنی کی چغلپورہ میں قائم چوکی میں ایف آئی آر درج کرنے گئے تو پولیس اہلکار ٹال مٹول سے کام لینے لگے اور انہیں موبائل فون کا باکس لانے اور آئی ایم ای آئی نمبر دینے کا کہہ کر ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کیا۔ پخہ غلام کے رہائشی مزدور زمان خان نے آئی جی خیبر پختونخوا‘ سی سی پی او پشاور اور ایس پی رورل سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث راہزنوں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں موبائل فون اور نقدی واپس دلا کر انصاف فراہم کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے